چوہدری ظفر اقبال باجوہ
انسانیت کا علمبردار، فخرِ جھنگ
تحریر: ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر
تحصیل رپورٹر روزنامہ اسلام / جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال
0301-4324625
چوہدری ظفر اقبال باجوہ تحصیل احمد پور سیال کی وہ منفرد اور عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ وہ ہر دکھ، ہر آزمائش، اور ہر ضرورت کے وقت غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور لاچاروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ ان کی خدمات کا دائرہ کار اتنا وسیع ہے کہ الفاظ کم پڑ جاتے ہیں اور مثالیں ختم ہو جاتی ہیں۔
🔴 کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے دوران، جب لوگ خوف اور بے بسی کا شکار تھے، چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے نہ صرف احمد پور سیال بلکہ گرد و نواح کے علاقوں میں گھر گھر راشن پہنچایا۔ انہوں نے سفید پوش طبقے کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے امداد کو خاموشی اور رازداری سے پہنچایا تاکہ کسی کی خودداری مجروح نہ ہو۔
🔴 سیلابی آفت کے دوران، جب کئی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو چکا تھا، چوہدری صاحب خود اپنی ٹیم کے ہمراہ ان علاقوں میں پہنچے۔ وہ صرف کھانے پینے کا سامان نہیں لائے بلکہ کپڑے، خیمے، بستر، ادویات، بچوں کے دودھ، خواتین کے ضروری سامان تک فراہم کیے۔ انہوں نے سینکڑوں خاندانوں کو سہارا دیا اور دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد دی۔
🔴 ان کی خدمات صرف امدادی کاموں تک محدود نہیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت، روزگار، خواتین کے حقوق، اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے بھی بے شمار اقدامات کیے۔ انہوں نے بے شمار ہونہار مگر نادار طلباء کے تعلیمی اخراجات اٹھائے، ان کے لیے اسکالرشپ اور وظائف کا بندوبست کیا۔ متعدد یتیم بچوں کو اسکول میں داخل کروایا اور تعلیمی مواد مہیا کیا۔
🔴 اللہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام رمضان سے قبل حسین مارکیٹ احمد پور سیال میں 30 اجتماعی شادیوں کا شاندار اور تاریخی پروگرام منعقد کیا گیا، جو ضلع جھنگ کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ بن گیا۔ ہر دلہن کو باعزت طریقے سے مکمل جہیز، خوبصورت لباس اور سلامی کی صورت میں نقد رقوم دی گئیں۔ چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے خود ان انتظامات کی نگرانی کی۔ شادی میں شریک مہمانوں اور باراتیوں کے لیے پرتکلف کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
🔴 اقصی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے رمضان المبارک میں چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی سرپرستی میں بیواؤں، یتیموں اور مستحق افراد میں نقدی، راشن اور عید کے ملبوسات تقسیم کیے گئے۔ یہ کام نہایت عزت و احترام کے ساتھ انجام دیا گیا تاکہ کسی کی خودداری مجروح نہ ہو۔
🔴 تعلیم کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اے این کے گلوبل (جس کے سی ای او نفر حسین سیواگ صاحب ہیں) کے تعاون سے طلباء کے لیے ایک وسیع پیمانے پر کیریئر کونسلنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کو لیپ ٹاپس، انعامات اور حوصلہ افزائی سے نوازا گیا۔
🔴 یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر اقصیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزدوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقوم، تحائف، اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ان کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
🔴 چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے کئی بیوہ خواتین کے گھروں کی مرمت کروائی، تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
🔴 انہوں نے مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
🔴 عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد فری آئی کیمپ بھی لگوائے، جن سے سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا۔
چوہدری ظفر اقبال باجوہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو دن رات خدمتِ خلق میں مصروف رہتے ہیں۔ اُن کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خلقِ خدا کی خدمت ہے۔ چوہدری ظفر اقبال باجوہ کا نام آج جھنگ، پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں خدمت، دیانت، خلوص اور ایثار کا استعارہ بن چکا ہے۔ اُنہیں بجا طور پر “فخرِ جھنگ” اور “خادمِ ملت” کہا جاتا ہے۔ مختلف فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کی جانب سے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں متعدد تعریفی اسناد، شیلڈز اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے، جو ان کی سماجی خدمات کا روشن ثبوت ہیں۔










