نیو عمر فاءونڈیشن سکول سسٹم جھنگ کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی
جھنگ:(سٹارنیوز)نیو عمر فاءونڈیشن سکول سسٹم جھنگ کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات کی علمی، اخلاقی اور ہم نصابی کارکردگی کو سراہا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی دبنگ پولیس آفیسر شاہد امیر لدھیانہ اور معروف بزنس مین وسماجی رہنما حمید شمس انصاری تھے بطور مہمان اعزاز حبیب الرحمن سی ای او جی ایم سکولز اینڈ کالجز،ملک عتیق ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اکاءونٹ جھنگ،رانا عاطف پاور لوم انڈسٹری،آصف بھٹی پاور لوم انڈسٹری،محمد فیصل گل ڈائریکٹر احمد اکیڈمی سائنس اینڈ آرٹس،حافظ عمران علی سی ای او ارفت سکول سسٹم جھنگ نے شرکت کی۔
جنہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے خطابات میں مہمانانِ خصوصی نے نیو عمر فاءونڈیشن سکول سسٹم جھنگ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور طلباء کو محنت، دیانت اور لگن سے آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔
تقریب میں رنگارنگ پروگرامز،میجک شو، تقاریر، ملی نغمے، اور ٹیبلوز پیش کیے گئے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل رانا ظفر اقبال اور منیجنگ ڈائریکٹر رانا عثمان ظفر نے تقریب کے شرکت کرنے والے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔













