تحصیل عیسےخیل کےخٹک بیلٹ کےعلاقہ گلاخیل کارہائشی محمد اقبال اپنی بیٹی کے علاج سےعاجز۔خود بھی بیماراور گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں۔کوئی مخیر شخص صرف بچی کا علاج کرا دے تو تمام عمر ممنون رہوں گا۔محمداقبال کی اپیل
ونجاری(اللہ نوازخان)تحصیل عیسےخیل کےخٹک بیلٹ کےعلاقہ گلاخیل کارہائشی محمد اقبال اپنی بیٹی کے علاج سےعاجز۔خود بھی بیماراور گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں۔کوئی مخیر شخص صرف بچی کا علاج کرا دے تو تمام عمر ممنون رہوں گا۔محمداقبال کی اپیل
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کےخٹک بیلٹ کے علاقہ گلاخیل کا رہائشی محمد اقبال بیمار بیٹی کےعلاج سے عاجز آگیا۔محمد اقبال کی بیٹی جگر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور اس کا علاج لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں جاری ہے،لیکن اب علاج کے لیے کچھ موجود نہیں اور سب کچھ علاج پر خرچ ہو چکا ہے۔اقبال خود بھی مریض ہےاور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،مزدوری کے قابل نہ ہونے کی وجہ سےاس کے اہل خانہ بھوک سے بھی بلبلا رہے ہیں۔مانگ کر علاج اور گھر کا نظام چلا رہا ہے۔اب بالکل حالات سے تنگ آگیا ہے۔محمد اقبال نے روتے ہوئےبتایا کہ بچی کو مرتے ہوئے دیکھنا بہت ہی اذیت ناک ہے،اگر علاج نہ کراؤں تو بچی کے موت کےفوری امکانات ہیں۔اللہ کی رضا کے لیےکوئی نیک بندہ صرف بچی کا علاج ہی کرا دےتو تمام عمر اس کا ممنون رہوں گا۔واضح رہے کہ اس کی ایک اور بچی تھیلسیمیا کی بھی مریض ہے۔محمد اقبال کی حالت خود بھی بہت ہی خراب ہے۔راشن ختم ہو چکا ہےاورغربت کی وجہ یہ سب کچھ بک گیا ہے۔چارپائیاں اور بستر نہ ہونے کی وجہ سے وہ کچی زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔محمد اقبال اور اس کے اہل خانہ کو مالی اور راشن کی صورت میں امداد کی سخت ضرورت ہے۔مہربانی کر کے جتنی ہو سکے،مدد کی جائے تاکہ قیمتی زندگیاں بچائی جا سکیں۔اس کے پاس اب لاہور جانے کا کرایہ بھی نہیں ہےاور بچی کو لاہور لے جانا بھی ضروری ہے۔اگر کوئی کرائے کا انتظام ہی کر دےتو یہ بھی اس کے لیے ایک احسن امداد ہوگی۔محمد اقبال سےان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03034183795
03206219745
نوٹ؛_اگر کوئی مزید تفصیل جاننا چاہےتو اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرکےتفصیل جان سکتاہے۔
اللہ نوازخان(جرنلسٹ)03452393632
allahnawazk012@gmail.com













