میانوالی میں خٹک بیلٹ کے علاقہ گلاخیل کی مائین پی سی۔ون سیکشن ای میں گیس کی وجہ سے(13) تیرہ مزدور مرنے سےبال بال بچ گئے۔زہریلی گیس کومائین سےنکالتےہوئےمزدوربےیوش ہوئے۔

میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی میں خٹک بیلٹ کے علاقہ گلاخیل کی مائین پی سی۔ون سیکشن ای میں گیس کی وجہ سے(13) تیرہ مزدور مرنے سےبال بال بچ گئے۔زہریلی گیس کومائین سےنکالتےہوئےمزدوربےیوش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آج 18 مئی کی صبح میانوالی میں خٹک بیلٹ کے علاقہ گلاخیل کی کول مائین میں کام کے دوران پانچ مزدور گیس کی وجہ سےبے ہوش ہو گئے۔ان کوگیس والی جگہ سے نکالنےاور محفوظ جگہ تک پہنچانے کے لیےدیگر مزدور ان کے پاس گئے توآٹھ اور مزدور بھی زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔ان تمام مزدوروں کو بڑی مشکل سےنکالا گیا۔اگر کچھ اور دیر ہو جاتی تو وہ تیرہ مزدور جان کی بازی ہار جاتے۔آئے دن کوئلے اور دیگر معدنیات کی کانوں میں کام کرنے والے مزدور حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔گیس کو چیک کرنے کے لیے اگر بہتر انتظام ہوتا تویہ مزدور حادثے کا شکار نہ ہوتے۔ماضی میں بھی گیس اور دیگر وجوہات کی وجہ سے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔فوری طور پرحادثوں سے بچاؤ کے لیے سیفٹی انتظامات کابہترین بندوبست کرناچاہیے۔حادثہ ہونے کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے فوری انتظامات بھی میسر ہونے چاہیے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔مزدوروں کے لیے ایمبولنس کا بھی انتظام ہونا چاہیے،کیونکہ ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے کئی دفعہ زیادہ نقصان ہو جاتا ہے۔

رپورٹ اللہ نوازخان