میانوالی کےعلاقہ کمرمشانی میں میٹرک کاطالب علم عدیل قتل۔قاتل نامعلوم۔مقتول کی نعش کمرمشانی میں”اکڑاں والےقبرستان”میں ملی۔

میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کےعلاقہ کمرمشانی میں میٹرک کاطالب علم عدیل قتل۔قاتل نامعلوم۔مقتول کی نعش کمرمشانی میں”اکڑاں والےقبرستان”میں ملی۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقےکمرمشانی میں ایک نوجوان قتل کر دیا گیاہے۔نوجوان کا نام عدیل ولد فضل دین ہےاور تعلق حجام برادری سے ہے۔مقتول 16مئی جمعہ کی رات کو گھرسےنکلااور واپس نہ پہنچ سکا۔گھروالوں نےتلاش بسیار کی لیکن اسے ڈھونڈنےمیں ناکام ہوگئے۔17مئی کوتقریباصبح کےوقت عدیل کی نعش کمرمشانی کے”اکڑاں والا قبرستان”میں دریافت ہوئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کوچھ فائرلگےہیں اورقاتل/ قاتلوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔یہ وجہ بھی معلوم نہ ہو سکی کہ قتل کیوں کیا گیا ہے؟مقتول کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور حال ہی میں نہم کاامتحان دےکر فارغ ہوا تھا۔اس بہیمانہ قتل پر پورے علاقے میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قاتل/قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ قاتل چاہے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں،ان کو قانون کی کٹہرے میں لایاجائے۔مقتول کمرمشانی کےعلاقہ اللہ خیل (ترپی)کارہائشی تھا۔تھانہ کمرمشانی کی پولیس نےمقدمے کا اندراج کر کےقاتل/قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیےکاروائی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ میانوالی میں چند سال کے اندر قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،جو کہ اہلیان میانوالی کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے۔قتلوں کے سلسلے کو روکنے کے لیےہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ورنہ آئندہ بھی قتل ہوتے رہیں گے۔












