ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے میں نے تحصیلوں کےتمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کررکھی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں گشت کے نظام کو موثر بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ڈاکوؤں، چوروں، راہنرنوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سب انسپکٹر وقاص منیر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کو میری کھلی وارننگ ہے کہ جرائم چھوڑ کر براہ راست پر آ جائیں ورنہ انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تھانوں میں آنے والے سائلین کو عزت کے ساتھ کرسی پر بٹھا کر ان کے مسائل سنے جاتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔*










