ریاست ٹرانسپورٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے، صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں مال بردار گاڑیوں کو جلا کر لوٹا گیا، گڈز ٹرانسپورٹرز کیساتھ پر تشدد واقعات کیوجہ سے ڈرائیور اور گاڑیاں عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہیں، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری مقبول حسین
مظفرگڑھ(سٹارنیوز) ریاست ٹرانسپورٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے، صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں مال بردار گاڑیوں کو جلا کر لوٹا گیا، گڈز ٹرانسپورٹرز کیساتھ پر تشدد واقعات کیوجہ سے ڈرائیور اور گاڑیاں عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہیں، ان خیالات کا اظہار پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری مقبول حسین نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہو کر حکومتی کارکردگی اور قانون کی بالادستی نہ ہونے کیوجہ سے مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں گڈز ٹرانسپورٹ نے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے ہر مشکل حالات میں پپہ راوں دواں رکھتے ہوئے ملکی معیشت میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا مگر افسوس کی بات ہے کہ آج تک حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جسکی وجہ سے شعبہ ٹرانسپورٹ اسوقت بدحالی کا شکار ہے اگر صورتحال برقرار رہی تو ٹرانسپورٹرز شعبہ ختم ہو کر رہ جائے گا انہوں نے حکومت پاکستان سے ٹرانسپورٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب ملک ساجد اعوان، سرپرست اعلی ملک مدد اعوان، ملک جمیل، خالد ملک، سید فضل عباس شاہ، چوہدری وحید احمد، سلیمان خان، ملک عارفین، سید علمدار شاہ بخاری، ملک اعجاز، نجف لاشاری، عمران عرف مانا جھولے لعل، گل مسعود، ودیگر موجود تھے۔۔۔۔۔













