امان اللہ قمر اور بھرپور حکمت عملی
تحریر علی امجد چوہدری
امان اللہ قمر فیصل آباد ڈویژن کے بہترین ایس ایچ اوز میں شامل ہیں CIA میں بھی بہترین پرفارم کر چکے ہیں اور مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او بھی
آپ کی strategies اور وژن کو keenly observe کریں گے تو آپ ان کے گرویدہ ہو جائیں گے یہ precautionary measures پر زیادہ فوکس کرتے ہیں اب گزشتہ روز کی ان کی ایک میٹنگ کو دیکھ لیجئے انہوں نے جھنگ کے متحرک صحافیوں کو تھانے بلایا ان کی یہ invitation دراصل ایک آگاہی مہم کا حصہ تھی یہ اس حوالے سے فکر مند تھے کہ محرم الحرام میں جانے انجانے میں بہت سارے نوجوان حساس نوعیت کی پوسٹ شیئر کر دیتے ہیں ان میں اکثریت ان کے مضمرات سے آگاہ نہیں ہوتی نتیجے کے طور پر یہ نوجوان ایف آئی آرز کی زد میں آ جاتے ہیں ان کے کیرئر پر ایک داغ لگ جاتا ہے اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا ایس ایچ او امان اللہ قمر ان مضمرات سے نوجوانوں کو بچنا چاہتے ہیں یہ آگاہی مہم چلا رہے ہیں کہ کوئی بھی شخص فرقہ وارانہ اور حساس نوعیت کی پوسٹ شیئر یا publish نہ کرے اور اس مقصد کے لیئے یہ جھنگ کے انتہائی متحرک صحافیوں کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام تعمیری افراد کو اس حوالے سے استعمال کر رہے ہیں اور اس سے اچھی حکمت عملی ہو ہی نہیں سکتی
علی امجد چوہدری






