مظفرگڑھ، تھانہ صدر علی پور پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 1.110 کلوگرام چرس برآمد، دوسری کاروائی میں 40 ہزار روپے ریکور، مدعی مقدمہ کے حوالے ملزم گرفتار پابند سلاسل

مظفرگڑھ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرام ولد عبدالرحمن قوم آرائیں کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1110 گرام چرس برآمد کر لی مقدمہ درج کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کر دیا جبکہ دوسری کاروائی میں 40 ہزار روپے ریکور کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور کا کہنا تھا کہ منشیات فروشان اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ایسے افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس دن رات کوشاں ہے۔