تعلیم سب کیلئے: چوہدری امجد علی جاوید کی تعلیمی خدمت کا روشن باب
✍️ محمد زاہد مجید انور
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جب ہم ترقی، عوامی خدمت اور قانون پسندی کی بات کرتے ہیں، تو پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر، رکن صوبائی اسمبلی اور معروف سینئر قانون دان چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ سیاست کو خدمت سمجھنے والے اس عوامی نمائندے نے جہاں عدالتی شعبے میں اپنے علم و تجربے کے چراغ روشن کیے، وہیں عوامی فلاح خصوصاً تعلیم کے شعبے میں ان کی حالیہ خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
چوہدری امجد علی جاوید نے حال ہی میں اپنے دفتر میں مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:”اگر ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو، تو ہمیں نچلی سطح سے اسکولوں کی حالت بہتر بنانا ہو گی۔”یہ بات صرف زبانی دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات سے واضح ہو رہی ہے۔ چوہدری امجد علی جاوید کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے متعدد دیہی علاقوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان اسکولوں کی فہرست خاصی طویل ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دیہی سطح پر تعلیم کے فروغ میں ان کی دلچسپی محض نمائشی نہیں، بلکہ نیت، عزم اور عملی جہد سے بھرپور ہے۔اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں کی فہرست:گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 322 ج ب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 319 ج ب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 326 گ ب گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل ایلیمنٹری سکول 332 گ ب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 334 گ ب گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل ایلیمنٹری سکول 347 گ ب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 383 ج ب (B)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 380 ج ب (B)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 319 ج ب (B)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 322 ج ب (B)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 381 ج ب (B)گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 320 ج ب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 325 ج ب گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 393 ج ب امتیاز گرلز ایلیمنٹری سکول 393 ج ب ماڈل پرائمری سکول 345 گ ب گورنمنٹ جامعہ صدیقیہ ہائی سکول 316 گ بگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول امتیاز ماڈرن یہ اسکول نہ صرف طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے بلکہ ان علاقوں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ خصوصاً گرلز اسکولز کی اپ گریڈیشن اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خواتین کی تعلیم کو مساوی اہمیت دی جا رہی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو فائدہ پہنچے گا، جنہیں پہلے سہولیات کی کمی کی وجہ سے تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب بہتر عمارات، جدید تدریسی نظام اور اضافی کلاسز کی فراہمی کے ذریعے ان بچوں کے خواب حقیقت کا روپ دھار سکیں گے۔تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جو نسلوں کو غربت، جہالت اور پسماندگی سے نکال کر ترقی، خوشحالی اور روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ چوہدری امجد علی جاوید جیسے نمائندے اگر ہر حلقے میں موجود ہوں تو وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر بچہ اور بچی زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر قوم کا قابل فخر سرمایہ بنے۔ہمیں چاہیے کہ ایسے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ ہر حلقے میں تعلیم، صحت، اور فلاح کے دیے روشن ہوں۔










