صاف ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کامیاب پروجیکٹ ہے وقاص ظفر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا مولانا آصف معاویہ سیال
احمد پور سیال ( سٹارنیوز)صاف ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کامیاب پروجیکٹ ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال وقاص ظفر نے گزشتہ روز خان مارکی میں عید الاضحی پر شہری صفائی کے شعبہ میں مثالی خدمات سر انجام دینے وپر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے عملہ صفائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صاف ستھرا پنجاب کے ورکرز میں انعامی چیک کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے عید الاضحی پر اپنی خوشیاں قربان کر کے دیانت داری سے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے شہروں قصبوں دیہاتوں کی گلیوں بازاروں چوکوں کو صاف ستھرا رکھنے میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت کام کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کے صوبائی نائب صدر و اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 110 مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کر کے بہتر گورنس کا عملی مظاہرہ کیا اور پنجاب کے شہریوں کو حفظانِ صحت کے مطابق آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کیا مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے صاف ستھرا پنجاب فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی عید الاضحی پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بے حد سراہا اس موقع پر ضلعی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ملک عبد الرزاق کھوکھر ، صدر اہلسنت والجماعت شیخ محمد عارف ، ضلعی رہنما پی ایم ایل این سردار عارف کشمیری ، پروجیکٹ منیجر جنید عمر شاہ بھی موجود تھے تقریب میں 310 سینٹری ورکرز میں دس ، دس ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808













