“تین سٹار بک پیلس” ٹوبہ ٹیک سنگھ – معیاری تعلیمی مواد، مکمل سہولیات، کم قیمت پر دستیاب
تحریر: محمد زاہد مجید انور


ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی میدان میں ایک ممتاز مقام رکھنے والا ادارہ “تین سٹار بک پیلس” طلبہ، اساتذہ اور والدین کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔ جھنگ روڈ پر ایشیا ہوٹل کے نزدیک واقع اس ادارے نے تعلیمی سہولیات کے لحاظ سے نہ صرف ایک نیا معیار قائم کیا ہے بلکہ اپنے کسٹمرز کو وہ سہولیات بھی مہیا کی ہیں جو اکثر بڑے شہروں میں دستیاب ہوتی ہیں۔ہر جماعت کے لیے درسی مواد اور خلاصہ جات مکمل دستیاب۔۔۔تین سٹار بک پیلس پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب، خلاصہ جات، سلوشن بکس، گائیڈز، ماڈل پیپرز اور نوٹسز کی مکمل رینج دستیاب ہے۔ خاص طور پر ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ کے لیے ہاتھ سے لکھی ہوئی مکمل پریکٹیکل کاپیاں بھی میسر ہیں، جو کہ امتحانات کی تیاری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو رہی ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے خوشخبری اوپن یونیورسٹی سے منسلک طلبہ کے لیے بھی “تین سٹار بک پیلس” بہترین مرکز بن چکا ہے۔ یہاں حل شدہ اسائنمنٹس، تھیسس، پریکٹیکل رپورٹس اور مشقیں نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں، جو کہ ہر سمیسٹر میں طلبہ کی بڑی ضرورت بنتی ہیں۔ڈی پی ایس سلیبس، اسکول بیگز، اسٹیشنری اور سپورٹس آئٹمز بھی میسرادارے پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول (DPS) کا مکمل سلیبس، کلاس وائز کاپیاں، اسکول بیگز، پنسلز، رجسٹرز، مارکرز، کلرز، جیومیٹری بکس، فائلز، اور دیگر مکمل اسٹیشنری دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لیے سپورٹس آئٹمز جیسے کہ بیٹس، بالز، ریکٹس، نیٹس، اور دیگر کھیلوں کا سامان بازار سے کم ریٹ پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل سہولت: جاز کیش اور ایزی پیسہ کی سہولت بھی موجودعصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تین سٹار بک پیلس پر جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے کسٹمرز کو بھی سہولت میسر آ سکے۔2025ء کا نیا سلیبس پہلے سے دستیاب ادارہ ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 2025ء کے گیارہویں جماعت کے نئے سلیبس کی کتابیں اور خلاصہ جات تین سٹار بک پیلس پر مارکیٹ میں عام دستیابی سے قبل ہی فراہم کر دی گئی ہیں، جو طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔چیف ڈائریکٹر میاں عدیل اشرف کا مشن ۔۔۔ادارے کے چیف ڈائریکٹر میاں عدیل اشرف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا”میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں آسانی پیدا کی جائے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں طلبہ کو تعلیمی مواد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد محض کاروبار نہیں بلکہ تعلیم کی خدمت اور سہولت ہے۔تین سٹار بک پیلس اس وقت ٹوبہ ٹیک سنگھ کا واحد ایسا ادارہ ہے جہاں تعلیم کے تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ کم قیمت، اعلیٰ معیار، وسیع تر سہولیات اور خوش اخلاق عملہ اسے منفرد بناتے ہیں۔ یہ ادارہ تعلیم سے وابستہ ہر فرد کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔








