چناب کالج احمدپورسیال اور صحت مند تعلیمی ماحول
تحریر : حبیب منظر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چناب کالج احمدپورسیال
تحصیل بھر میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر والدین اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں
کیونکہ چناب کالج نے روز اول سے جس صحت مند تعلیمی ماحول کے ساتھ سالانہ شاندار نتائج کی تاریخ رقم کی وہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے
تحصیل بھر میں امسال بھی
چناب کالج احمدپورسیال کے طلبا و طالبات نے میٹرک کے حالیہ نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے چناب کالج اور اسکی محنتی ٹیم پر مشتمل اساتذہ کرام کا نام روشن کیا ہے
اور ہونہار طالبہ میمونہ اکرم نے
کل نمبر 1200 میں سے 1159 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
اسیطرح دیگر طلبہ میں ماہ جبیں1157 ، عائشہ ایمان 1148 ، انشاء فاطمہ 1140 ، وجیہہ مغیث 1137 ، میرب فاطمہ1112 ، ام فروا 1111 ، منہال حیدر 1110 اور انعم صغیر نے 1108 نمبر حاصل کر کے مثالی نتائج کا مظاہرہ کیا ہے
چناب کالج احمدپورسیال زیر تعلیم طلباء و طالبات کو الگ الگ کیمپسز میں وسیع و عریض پلے گراونڈز ، ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ پر سکون تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے جہاں پر تمام سبجیکٹس کے ماہر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی انفرادی توجہ کیساتھ طلبہ میں لیڈر شپ کی خصوصیات کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور ماہانہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے دوران سٹوڈنٹس کی بہتر تعلیمی نشوونما کیلئے غور و فکر کیا جاتا ہے
یہی وجہ ہے کہ شاندار نتائج اور صحت مند تعلیمی ماحول کی بنا پر والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے جناب کالج احمدپورسیال کا انتخاب کرتے ہیں
امسال داخلہ سیشن شروع ہوتے ہی چناب کالج کی انتظامیہ نے والدین اور طلباء و طالبات کیلئے پر کشش اعلانات کیے ہیں
جن کے مطابق میٹرک میں 1000 سے زائد نمبر لینے والے طلباء و طالبات کو یونیفارم اور کتابیں بطور انعام فری دی جائیں گی
نوے فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ کو خصوصی سکالرشپ دی جائے گی
پلے گروپ تا فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کو داخلہ فیس میں 50 فیصد فیس رعایت دی جائیگی
چناب کالج احمدپورسیال کی اعلی خصوصیات کی حامل ایڈمنسٹریش نے تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیم دوست پالیسی متعارف کروا کر احسن قدم اٹھایا ہے
تاہم نشستیں محدود ہونے پر شہریوں کو پہلی فرصت میں اس سہولت سے مستفید ہونا چاہیئے
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808












