نفر حسین – چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ

انتحاب ۔ انصر خان بلوچ

نفر حسین، فرزند غلام باقر سہواگ، جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے گاؤں موضع گدارا، چاہ ٹلو سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایک کامیاب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کاروباری شخصیت اور ICAP (یو اے ای) کے چیئرمین ہیں۔

اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول جنڈل اور مڈل تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول گدارا سے حاصل کی۔ بعد ازاں، فاران ماڈل اسکول و کالج جھنگ سے 2003 تا 2007 میٹرک اور ایف ایس سی مکمل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور گئے اور چارٹرڈ اکاؤنٹنسی میں داخلہ لیا۔ مسلسل محنت سے وقت پر سی اے مکمل کیا۔

تعلیم کے دوران ہی انہوں نے علاقے کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو محسوس کیا اور ذاتی سطح پر کئی بچوں کی مالی اور تعلیمی مدد کی۔ ان کا ماننا تھا کہ کوئی بچہ غربت یا رہنمائی کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔

2016 میں سی اے مکمل کرنے کے بعد دبئی گئے، جہاں ابتدا میں ملازمت کی اور پھر ANK Global Chartered Accountants کے نام سے اپنی کمپنی قائم کی۔ اس کمپنی کے تحت انہوں نے کئی پیشہ ور افراد کے لیے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا، جن سے تقریباً 1000 افراد کو ملازمت ملی۔ ان خدمات کے اعتراف میں انہیں ICAP یو اے ای کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ہر سال پاکستان واپس آ کر وہ نوجوانوں کے لیے رہنمائی سیشنز منعقد کرتے ہیں۔ اپنے گاؤں ٹلو کھوہ میں انہوں نے ایک اکیڈمی قائم کر رکھی ہے، جہاں اردگرد کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ اس اکیڈمی کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کرتے ہیں۔

ان کا پیغام سادہ ہے:
“اپنے لیے سب جیتے ہیں، دوسروں کے لیے جینا اصل کامیابی ہے۔”

نفر حسین کی کہانی اس بات کی واضح مثال ہے کہ عزم، محنت اور دوسروں کے لیے سوچ رکھنے والا شخص کسی بھی
مقام تک پہنچ سکتا ہے۔
بشکریہ : وائس آف جھنگ۔