جھنگ کا نوجوان وقاص ایوب

تعمیرات اور وائلڈ لائف فارمنگ میں نمایاں مقام حاصل کر گیا

تحریر۔۔انصر خان بلوچ


ضلع جھنگ کے گاؤں موضع چیلہ،* جو تھانہ مسن کی حدود میں اور شہر جھنگ سے 32 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، سے تعلق رکھنے والے نوجوان *وقاص ایوب ولد محمد ایوب قوم چیلہ سیال* نے نہ صرف کاروباری دنیا میں نام کمایا بلکہ وائلڈ لائف فارمنگ میں بھی پاکستان کی نمایاں شخصیات میں شامل ہو چکے ہیں۔

وقاص ایوب نے ایئر یونیورسٹی ملتان سے گریجویشن مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے کنسٹرکشن کے شعبے میں قدم رکھا۔ اس وقت وہ سیال کنسٹرکشن کمپنی ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈی ایچ اے ملتان میں اپنی آئی ٹی کمپنی *”آئی ٹی لینڈ سروسز”* بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

ان کے کاروباری اداروں میں *(“محمد وقاص اینڈ برادرز”)* اور *(“وقاص وائلڈ لائف بریڈنگ فارم”)* بھی شامل ہیں۔ وقاص ایوب ان چند افراد میں شامل ہیں جنہوں نے شیروں کی افزائش نسل کے لیے ذاتی فارم ہاؤس قائم کیا ہے۔ ان کے فارم پر دنیا کے مختلف ممالک جیسے کینیا، ساؤتھ افریقہ وغیرہ سے درآمد کیے گئے خوبصورت شیر موجود ہیں، جبکہ کئی شیر مقامی سطح پر بھی افزائش کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

وقاص ایوب کے وائلڈ لائف فارم پر اس وقت شیروں کی کل تعداد 21 ہے، جن میں براؤن شیر، سفید شیر، کامن افریقی شیر اور بنگال ٹائیگرز شامل ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل “Waqas Wild Farm” کے ذریعے عوام کو ان جانوروں سے متعلق معلومات اور دلچسپ مناظر بھی فراہم کرتے ہیں۔

*یہ ہے وقاص ایوب سیال کے یوٹیوب چینل کا لنک جس پہ وہ روزانہ کی بنیاد پہ شیروں سے متعلق خوبصورت ویڈیوز بنا کے اپلوڈ کرتے ہیں*
*YouTube Channel link*
https://youtube.com/@waqaswildfarm?si=12ULqIw583tm-7Wk

وقاص ایوب کا شمار اس وقت پاکستان کے ٹاپ وائلڈ لائف فارمرز میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شوق انہیں اپنے آبا و اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔ وقاص ایوب نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، جن کی کامیاب زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک باعزت، محنتی اور باوقار مستقبل کی روشن مثال ہے