کردار بولتا ہے
تحریر علی امجد چوہدری

اس سیاستدان کے والد تین بار قومی اسمبلی کے رکن رہے مگر خاندان مسجد کے حجرے سے اپنے ذاتی گھر میں منتقل نہ ہو سکا خود پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے مگر خاندان کی حجرے سے اپنے ذاتی گھر منتقل ہونے کی حسرت پھر بھی حسرت ہی رہی انہیں یہ طعنہ بھی برابر سے ملتا رہا کہ ان کا تعلق جھنگ سے نہیں ہے یہ طعنہ صرف انہیں ہی نہیں ملا ان کے باکردار والد کو بھی ملتا رہا اور ان کے عظیم والد نے اس طرح کے طعنوں سے تنگ آ کر ایک بار کہا تھا کہ میں ہی نہیں میری نسل بھی جھنگ سے وفا کرے گی صرف میری ہی نہیں میری نسل کی قبریں بھی جھنگ میں ہی بنیں گیں اور پھر ایک ایک حرف سچ ثابت ہوا یوم جھنگ کے موقع پر جس طرح سابق ایم پی اے کا فقید المثال استقبال کیا گیا یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کے عظیم والد سے لے کر ان تک ان کا کردار بولتا ہے اور اسی لیئے جھنگ ان پر فدا ہے
فدا بھی ہے اور دل و جان سے لٹو ہے
علی امجد چوہدری









