سردار جسپال سنگھ کی دکان پر ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ڈی پی او جھنگ کی آمد

تحریر علی امجد چوہدری

سردار جسپال سنگھ ضلعی امن کمیٹی جھنگ کے ممبر ہیں چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ہیں اور میر ان سے بھائیوں جیسا تعلق ہے میں نے آنہیں بہت قریب سے دیکھا ہے یہ پاکستان سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں یہ مسلمانوں کے تمام مذہبی تہواروں میں شرکت کرتے ہیں رمضان المبارک میں دکان پر نفع نہیں لیتے ان کے بچے بھی سچے پاکستانی اور امن پسند ہیں میں کافی عرصے سے بغور مشاہدہ کر رہا تھا کہ سردار جسپال سنگھ امن پسندوں اور وطن پرستوں کی خوشیوں کے ایک بھی موقعے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیتے مگر سردار صاحب اس طرح کی میزبانی سے محروم ہیں مگر آج ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی ان کی دکان پر جا پہنچے جہاں سردار صاحبان نے وطن عزیز سے عقیدت کا ایسا اظہار کیا گیا کہ محب وطنوں کے دلوں کو ٹھنڈک ہی ٹھنڈک پہنچی

علی امجد چوہدری