عوامی ریلیف کیلئے چینی بحران پر قابو پانے کی کوششیں

تحریر۔۔۔محمد زاہد مجید انور

*ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب پوری سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس مارکیٹنگ زاہد شریف نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چینی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ کسی بھی صورت عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی براہِ راست ہدایات پر ضلع بھر کے چار ڈیلروں کو شوگر ملز مالکان کی جانب سے روانہ کی جانے والی چینی میں سے مجموعی طور پر 18 ٹن فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی اس کاوش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس طرح کے محنتی اور ایماندار افسران بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں جو عوامی فلاح و بہبود کو ذاتی ترجیحات پر مقدم رکھتے ہیں۔ محمد نعیم سندھو کی شب و روز محنت نہ صرف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بلکہ پورے پنجاب کے لئے ایک مثالی مثال ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اگر انتظامی افسران اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی جیسے مسائل پر قابو پانا مشکل نہیں رہتا۔ حکومت پنجاب کی موجودہ پالیسی اور ضلعی افسران کی محنت سے امید ہے کہ مستقبل قریب میں چینی سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء عام آدمی کو مناسب قیمتوں پر میسر آ سکیں گی۔*