فرض شناسی کی ایک مثال۔۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح
محمد زاہد مجید انور
*ہمارے ملک کو اگر آج سب سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ محنتی، دیانتدار اور فرض شناس افسران ہیں جو عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہی صفات کے حامل ایک نام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کا ہے جو اپنی خداداد صلاحیتوں، ایمانداری اور محنت کی وجہ سے عوامی اور سرکاری حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ذیشان لبھا مسیح نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بطور افسر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جہاں بھی تعینات رہے، وہاں اپنی ایمانداری، شفافیت اور خدمت کے جذبے کی بدولت نہ صرف انتظامیہ کے لئے ایک قابلِ فخر مثال قائم کی بلکہ عوامی دلوں میں بھی گھر کر گئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جن علاقوں میں وہ خدمات انجام دے چکے ہیں، وہاں کے لوگ ان کو محبت اور احترام سے یاد کرتے ہیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے بعد بھی ان کی محنت اور لگن میں کسی قسم کی کمی نظر نہیں آتی۔ وہ روزانہ ڈپٹی کمشنر روم میں مختلف محکموں کی میٹنگز لیتے ہیں اور متعلقہ امور پر کڑی نگرانی کرتے ہیں تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔ ان کی شخصیت کا خاص پہلو یہ ہے کہ وہ مسائل کو محض کاغذوں تک محدود نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ان کا حل یقینی بناتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذیشان لبھا مسیح جیسے ایماندار اور فرض شناس افسران ہمارے ملک کے اصل سرمایہ ہیں۔ ایسے افسران نہ صرف اپنے اداروں کا وقار بڑھاتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرتے ہیں۔ یہی وہ روشنی کی کرن ہے جس سے ایک بہتر اور شفاف نظامِ حکومت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔*








