محمد اصف بٹ ،خوشنود علی خان ،بابر فرید خان سے اپیل ہے

*دعاگو ! سید شاکر علی شاہ*

محترم خوشنود علی خان صاحب ،محترم بابر فرید خان صاحب اور محترم اصف بٹ صاحب اپ ایک ایسے پیشے (Profession )سے منسلک ہیں جو ملک پاکستان کا ستون ہے قوم اپ کو دیکھتی سنتی پڑھتی ہے کیونکہ اپ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کام کرنے والے ہیں اس لیے ہمیں اپنی نجی زندگی کو بھی مثالی بنانا چاہیے اگر ہم ہی ایک دوسرے کا کردار اچھالتے رہے تو اداروں اور لوگوں کا اس پیشے کے لوگوں سے اعتبار اٹھ جائے گا معذرت کے ساتھ اس لڑائی میں اپ تینوں کی عزت میں کسی کی کم یا زیادہ کمی ضرور ہوئی ہے
میرے بھائیو ہم سجدے میں جا کر اللہ تعالی سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتے ہیں لیکن کسی انسان سے ہوئی ایک غلطی کو بھی ہم معاف کرنے کو تیار نہیں ہوتے معافی کا اختیار ملتے ہی ہم فرعون کی طرح غرور اور تکبر کی دنیا بسا لیتے ہیں جس کا انجام اپ نے اپنی انکھوں سے دیکھا ہے ،

فوج اور عدلیہ کی طاقت سے 12 سال حکومت کرنے والا ضیاء الحق , جسمانی طاقتور زبیر عرف جارا ،پیسے اور زمین جائیداد میں طاقتور سیٹھ عابد ، وزیراعظم بھٹو کو پھانسی دینے والا عدلیہ میں طاقتور مولوی مشتاق ، پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازنے والا ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، جہاز بنانے اور اڑانے والے بہت سے اچھی بری سوچ والے دماغوں کو اپ کے پاؤں کے نیچے انے والی چھوٹی چھوٹی چیونٹیاں اور مٹی پر رینگنے والے کیڑے کھا گئے ہیں جتنا بھی ڈھونڈ لے مٹی سے اپ کو یہ دماغ نہیں ملیں گے دنیا میں صرف ان کے کارناموں کی اچھائی برائی ملے گی
اچھا عمل اور اچھی سوچ ہی اپ کی سیڑھی ہے جنت کی طرف جانے کی اس سیڑھی پر اپ جتنا بھی غرور اور تکبر کا بوجھ ڈالیں گے یہ زمین میں دستی ہی جائے گی
لہذا میری یہ چند گزارشات کو پڑھیں اور اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کو معاف کریں انشاءاللہ اپ تینوں کی عزت میں اضافہ ہوگا اس عمل سے صحافی برادری ہی نہیں اپ لوگوں کے قریبی دوست احباب فیملیز سبھی خوش ہوں گے

نوٹ! میری یہ بات اپ کی سمجھ میں نہ ائے تو اپ پھر سے ایک دوسرے کی عزتیں اچھال سکتے ہیں
میری اگر کوئی بات اپ کو اچھی نہ لگی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں 🙏🏻