مسجد شہید کیوں

*تحریر ! سید شاکر علی شاہ*

اسلام اباد میں مسجد شہید کیے جانے پر کچھ سوال میں اپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں
مسجد اگر قبضے کی جگہ پر ہے اور ہمارے گھر کنالوں میں ہیں اور ہم احتجاج کرنے نکلے ہیں تو ہم سے بڑا کوئی منافق نہیں ؟
گرانے والے دنیاوی قانون کے سہارے اگر اپنی نوکریاں بچانے کے لیے مسجد شہید اور قران پاک کی بےحرمتی کر رہے ہیں تو اس گناہ کی سزا کوئی بھی ہو ضرور ملنی چاہیے ؟ دوسری جانب ہم ایسی متنازعہ جگہوں پر مسجدیں مدرسے یا کوئی بھی سوشل ورک کے لیے افس وغیرہ بناتے کیوں ہیں اپ نے ثواب کی نیت سے مسجد بنانی ہے تو اپنی نیک کمائی سے زمین خرید کر بنائیں متنازعہ جگہ پر بنائیں گے تو انتشار پیدا ہوگا جس میں خلق خدا کی جانیں بھی جا سکتی ہیں پھر ثواب تو دور کی بات اس گناہ کی اللہ تعالی سے معافی بھی نہیں ملے گی ؟
ہم عبادت تو اللہ کی کرتے ہیں لیکن اس کے گھر کے لیے جگہ دینے کو تیار نہیں ہوتے جہاں کہیں سرکاری زمین یا قبضہ ہو سڑک ہو یا خود قبضہ کرنا ہو اگے مسجد بناؤ اور باقی جگہ پر قبضہ کر لو زمین کوئی بھی ہو پیسے لگاؤ مسجد بناؤ اور سیدھا جنت میں جاؤ ،
اپ لوگوں نے جنت یا اللہ نہ کرے دوزخ کہیں بھی جانا ہے راستہ قبر ہی ہے اس کے لیے بھی ہم ایک مرلہ زمین نہیں دیتے اور عارضی دنیا میں ایکڑوں میں محل بناتے ہیں
پھر اپنی کرتوت کو چھپانے کے لیے بڑے فخر سے کہتے ہیں قیامت والے دن ایک قبر سے 72 لوگ اٹھیں گے 😭😭😭