🌸 الوداع بھورے والی سرکار کا ثقافتی میلہ 🌸

تحریر: زبیر احمد صدیقی

ٹھروہ شریف کا ہفتہ روزہ ثقافتی میلہ، جسے بھورے والی سرکار کے نام سے پہچانا جاتا ہے، رواں برس بھی اپنی تمام تر شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ میلہ نہ صرف علاقائی ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ باباجی بادشاہ بھورے والی سرکار کی درویشانہ اور روحانی شخصیت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔اس کے گدی نشین بابا جی فلک شیر ہیں۔
الحاج محمد روف اکرم المعروف باباجی ببی، جو سرکار کے پرپوتے ہیں، اس میلے کی جان اور اصل روح ہیں۔ ان کی سرپرستی میں ملک بھر سے زائرین، گدی نشین، پیر و مشائخ، فنکار اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دربار شریف کا بلند و بالا مینار روشنیوں میں نہایا ہوا دلہن کی طرح جگمگا رہا تھا، جبکہ محفلِ سماع کی محویت نے روحوں کو سرشار کیا۔
سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد نے میلے کو مزید وقار بخشا۔ پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن ایم پی اے رانا محمد فیاض، رانا ممتاز ببی، انہوں نے بزریعہ قرعہ اندازی مجمع میں موجود چاچا نزیر مہر اور صحافیوں میں عاطف علوی کے نام سے عمرے کے تکٹ نکالیں ،اور خوش نصیب بن گئے مکہ ومدینہ کے مسافر اس موقع پر عبدالقیوم بٹ، نعیم احمد، ظہیر بابر، انسپکٹر عظمت ڈوگر، چوہدری انتصار باجوہ ،شمس بھائی ،ثاقب بھائی ،جاوید بادشاہ ،اور دیگر شخصیات زائرین کے ساتھ میلے کی رونقوں میں شریک رہے۔
میلے کی جھلکیاں اپنے اندر پنجاب کی تہذیب کا مکمل عکس تھیں۔ لنگر اور نیاز کے وسیع انتظامات، آسمانی پنگورے، موت کا کنواں، لوک فنکاروں کی محفلیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا اور لُڈی، چڑیا گھر کے مناظر، کھلونوں اور کھانے پینے کی دکانوں کا ہجوم۔۔۔ یہ سب مناظر عوامی دلوں میں ایک ناقابلِ فراموش یاد چھوڑ گئے۔
باباجی ببی کی نوٹوں کی بارش کے دوران قوالوں کے عارفانہ کلام، جھومتے ہوئے زائرین اور مسرور کن ماحول نے میلے کو ایک زندہ روایت کی صورت میں امر کر دیا۔ میڈیا کی ٹیمیں، بالخصوص سینئر صحافی ثمر جعفری، کالم نگار زبیر احمد صدیقی، خرم شہزاد ،زکاء باجوہ ،عاطف علوی ،اپنا ٹھروہ منڈی پیج کے بانی صباحت مجید اور مووی میکر زاہد بھائی کی لائیو کوریج نے میلے کو ملکی سطح پر اجاگر کیا۔
میلے کے اختتام پر باباجی ببی نے اعلان کیا کہ آئندہ برس اس میلے میں مزید بڑے ایونٹس شامل کیے جائیں گے تاکہ ثقافتی ورثے کو مزید نمایاں کیا جا سکے۔
یہ میلہ صرف ایک ثقافتی تقریب نہیں بلکہ روحانی وابستگی، عوامی محبت، پنجاب کی ثقافت اور بھائی چارے کا وہ خوبصورت مظہر ہے جسے اہلِ ٹھروہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ الوداع باباجی ببی میلہ۔۔۔ زندگی رہی تو اگلے برس پھر وہی رونقیں تازہ ہوں گی۔۔۔۔