عوامی خدمت اور جدید ٹرانسپورٹ کی ضرورت*
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا منظر خوشگوار لمحوں سے جڑا ہوا تھا، جب ٹرانسپورٹ کمپنی بشیر سنز کے ڈائریکٹر اور گوجرہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری طارق بشیر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورہ پر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور کالم نگار راقم سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات محض رسمی نہ تھی بلکہ اس میں موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور وہ ہے ٹرانسپورٹ کا شعبہ۔ چوہدری طارق بشیر نے بڑی فراست کے ساتھ اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ٹرانسپورٹ صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہیں بلکہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ جب تک عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات میسر نہیں آتیں، ترقی کی منزل طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے بشیر سنز ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ عوامی اعتماد اور سہولت رہی ہے۔ مستقبل میں اس کمپنی کے منصوبے صرف کاروباری فائدے تک محدود نہیں بلکہ عام شہری کو بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ یہ وژن نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ اس سے خطے کے لوگوں میں اعتماد اور سکون کا احساس بھی پیدا ہوگا۔چوہدری طارق بشیر نے اپنی گفتگو میں ایک اور پہلو کو نمایاں کیااور وہ ہے ان کی سیاسی و سماجی خدمات۔ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ شہری مسائل کو اجاگر کرنا، ان کے حل کے لیے جدوجہد کرنا اور فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کا مشن ہے۔ ان کے بقول عوامی اعتماد ان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے جسے وہ کسی قیمت پر ضائع نہیں کرنا چاہتے۔اس ملاقات کے اختتام پر ان کا یہ عزم اور زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آیا کہ وہ نہ صرف گوجرہ بلکہ پورے ضلع میں عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتے رہیں گے۔درحقیقت، ایسے لوگ ہی معاشرے کے لیے روشنی کی کرن ہوتے ہیں جو محض دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری ہو یا سماجی فلاحی منصوبےچوہدری طارق بشیر جیسے افراد کا عزم ہی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔*










