پیرا فورس کی سلامی پریڈ: نظم و ضبط اور خدمتِ عوام کا عزم

تحریر: محمد زاہد مجید انور

*یکم اکتوبر 2025 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ میں ایک اور اہم دن رقم ہونے جا رہا ہے، جب پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) فورس کی فارمل کمانڈ پریڈ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونے والی یہ تقریب محض ایک سرکاری کاروائی نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کی ایک نمایاں مثال ہے۔صبح 8:45 پر شروع ہونے والی اس پریڈ کا معائنہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کریں گے۔ اس موقع پر پیرا فورس کی سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر میڈم صدف ارشاد اپنی نگرانی میں سلامی پریڈ کا انعقاد کرائیں گی جبکہ فورس کے ضلعی کمانڈر افسران سے خطاب کر کے اس نئے سفر کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔یہ تقریب اس بات کا پیغام ہے کہ پنجاب حکومت ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی سہولت کے لیے نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پیرا فورس کی تشکیل کا بنیادی مقصد قوانین پر عملدرآمد اور ریگولیشنز کی مؤثر نگرانی ہے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف اور سہولیات میسر آسکیں۔سلامی پریڈ جیسی تقریبات کسی ادارے کے اندر نظم و ضبط، اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ یہ فورس کے جوانوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزائی کا موقع ہے بلکہ عوام کے لیے ایک اطمینان کا پیغام بھی ہے کہ ان کی خدمت کے لیے ایک منظم فورس تیار ہے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اور اعلیٰ افسران کی موجودگی اس بات کا بھی اظہار ہے کہ پیرا فورس کی ذمہ داری کو ضلعی سطح پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ یہ نظام جہاں ایک طرف شفافیت لائے گا، وہیں دوسری طرف عوام کے مسائل کے فوری حل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔بلاشبہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کے لیے یہ تقریب ایک خوش آئند پیغام ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ان کے بہتر مستقبل اور آسان زندگی کے لیے نئے ادارہ جاتی ڈھانچے کو متعارف کرا رہی ہے۔ امید ہے کہ یہ فورس اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کے دل جیتے گی اور اپنے قیام کے مقاصد کو پورا کرے گی۔*