عوامی مسائل کا حل وقت کی ضرورت

تحریر: محمد زاہد مجید انور

ضلعی صدر اور معروف کالم نگار ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ

*ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہی ہے۔ حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، منور حسین کملانہ سیال نے اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کے دوران یہی عزم دہرایا کہ حکومتِ پنجاب عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ “عوام کے مسائل کو فوری اور بروقت حل کرنا میری اولین ترجیح ہے”۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں عوامی سہولت اور فلاحی اقدامات کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا یہ ویژن ہے کہ عوام کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی شہری کو اپنے حق کے حصول کیلئے دربدر نہ ہونا پڑے اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتظامیہ کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، اور اسی مقصد کے تحت تمام سرکاری اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک مؤثر نظام بنایا جا رہا ہے تاکہ چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پر بھی فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔یہ حقیقت ہے کہ عوام کو ریلیف دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنا رکھا ہے۔ ایسے میں اگر ضلعی سطح پر افسران عوامی خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں تو یقیناً نہ صرف عوامی اعتماد بحال ہوگا بلکہ حکومت کے ویژن کی تکمیل بھی ممکن ہو سکے گی۔ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال اپنے عزم اور عملی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت کو نئی جہت دیں گے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک بار پھر خوشحال اور ترقی یافتہ ضلع کی صورت میں ابھرے گا۔*