دریائے جہلم پرمچھیانہ پل کی تعمیر کے لیے عوامی تحریک کا اعلان کردیا گیا۔رمضان انقلابی

گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی) دریائے جہلم پرمچھیانہ پل کی تعمیر کے لیے عوامی تحریک کا اعلان کردیا گیا۔رمضان انقلابی۔ بین الاضلاعی پختہ پل کی تعمیر سے ہزاروں افراد مستفید ہو سکیں گے۔ سربراہ مچھیانہ پل تحریک۔ تفصیلات کےمطابق دریائے جہلم کے مچھیانہ کے مقام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مچھیانہ پل عوامی تحریک کے سربراہ صوفی محمدرمضان انقلابی نے کہا کہ جس طرح چنڈ پل کی تعمیر میں کردار ادا کیا تھا اسی طرح مچھیانہ پل کی تعمیر کے لیے شب وروز کوشش اور احتجاج کریں گے۔مواصلات کے اصولوں کے مطابق کشتی بردار پل جو پانچ سال تک چلایا جائے وہاں پر پختہ پل تعمیر کیا جاتا ہے۔وزیراعظم پاکستان۔ میاں شہباز شریف ۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جھنگ کی عوام کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے مچھیانہ کے مقام پر پختہ پل تعمیر کا فوری اعلان کرے وگرنہ یہاں کی عوام پارلیمنٹ ہاؤس آکر احتجاج اور مظاہرے ،دھرنے دے گی۔ اس پل کی تعمیر سے خوشاب، بھکر،جھنگ کی لاکھوں کی آبادی فائدہ اٹھا سکے گی۔ عوام کی مشکلات کاازالہ کرتے ہوئے اور معاشی واقتصادی ترقی کے لئے مچھیانہ پل کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر ساڈا حق ایتھے رکھ،پل بناو حکمرانو۔ ودیگرز نعرے لگائے گئے