یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔مولانا ممتازفاروقی، تحفظ ناموس صحابہ کے لیے تن من دھن قربان کرسکتے ہیں، شیخ عارف، تحصیل احمدپورسیال سے ہزاروں افراد ریلی میں شریک ہوں گے۔حسن معاویہ
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز رپورٹ)یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔مولانا ممتازفاروقی، تحفظ ناموس صحابہ کے لیے تن من دھن قربان کرسکتے ہیں، شیخ عارف، تحصیل احمدپورسیال سے ہزاروں افراد ریلی میں شریک ہوں گے۔حسن معاویہ۔تفصیلات کےمطابق سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا مشاورتی اجلاس جامع مسجد فاروقیہ قاسمیہ گڑھ موڑ پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال مولانا ممتازفاروقی نے کی۔22 جمادی الثانی کے مرکزی جلوس اور ریلی میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔تحصیل احمدپورسیال کی تمام یونین کونسل سے بھرپور قافلے شرکت کریں گے۔اس موقع پر شرکاء اجلاس نے گفتگو میں کہا کہ حکومت وقت جملہ جید صحابہ کرام واہلبیت عظام کےایام وصال پر عام تعطیل کا اعلان کرے، اور سرکاری اداروں میں، عظمت صحابہ کرام سیمینار منعقد کرے۔نسل نو کی تربیت کے لئے ایسے پروگراموں کی ترویج کی جائے۔
رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز












