22 جمادی الثانی یو صدیق اکبر کے حوالے سے سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا اہم اجلاس
احمدپورسیال (تحصیل رپورٹر)22 جمادی الثانی کے سلسلے میں جھنگ میں ہونے والے یومِ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے حوالے سے سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت تحصیل صدر مولانا ممتاز فاروقی نے کی۔ اجلاس میں تحصیل بھر کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی رہنما سید علی معاویہ شاہ نے خصوصی شرکت فرمائی اور یومِ صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے جلوس کے انتظامات، سیکیورٹی، نظم و ضبط، وفود کی روانگی اور تحصیل کی نمائندگی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایمان، خدمت اور اتحاد کا عظیم درس ہے، اور یومِ صدیق اکبرؓ کے موقع پر ان کی سیرت کے پیغام کو عام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تحصیل صدر مولانا ممتاز فاروقی نے کہا کہ سنی علماء کونسل ہمیشہ امن، اتحاد اور عقیدت کے پیغام کی علمبردار رہی ہے، اور اس موقع پر بھی تحصیل احمدپورسیال بھرپور انداز میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔اجلاس میں جلوس کے انتظامات کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل، کارکنان کی ڈیوٹیاں، استقبالیہ مقامات، بینرز کی تنصیب اور علماء کرام کی شرکت کے حوالے سے عملی فیصلے کیے گئے۔ آخر میں اجلاس میں یومِ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی کامیابی، امن و سلامتی اور اتحاد امت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
رپورٹ سیف اللہ صدیقی












