عوام انتخابات کے موقع پر جھنگ ڈویژن بناو کے مطالبے پر ووٹنگ کا فیصلہ کرے۔صاحبزادہ آصف معاویہ سیال۔ مرکزی نائب صدر علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن پنجاب۔حقہ نشین سیاست دانوں کی جانب سے جھنگ کو محروم رکھا گیا، امیدوار قومی اسمبلی جھنگ۔ مقتدر طبقات تک ہماری آواز اورعوامی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیا جائے، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی۔ جھنگ ڈویژن کے قیام سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔شیخ امتیازرحمانی۔

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز رپورٹ ) عوام انتخابات کے موقع پر جھنگ ڈویژن بناو کے مطالبے پر ووٹنگ کا فیصلہ کرے۔صاحبزادہ آصف معاویہ سیال۔ مرکزی نائب صدر علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن پنجاب۔حقہ نشین سیاست دانوں کی جانب سے جھنگ کو محروم رکھا گیا، امیدوار قومی اسمبلی جھنگ۔ مقتدر طبقات تک ہماری آواز اورعوامی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیا جائے، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی۔ جھنگ ڈویژن کے قیام سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔شیخ امتیازرحمانی۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن مشائخ ونگ پنجاب کے مرکزی نائب صدر مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہا کہ جھنگ کی دھرتی کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے تاکہ نام نہاد سیاسی خانوادوں کے ڈیرے آباد رہیں اور ان کی حقہ نشینی کرنے والے خادمین ہمہ وقت ہاتھ باندھے کھڑے رہیں۔جھنگ کے لیئے ٹیکسٹائل دیگر علاقوں میں بانٹ دی گئیں۔عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم نہ کرکے انہیں مشکلات کے سمندر میں دھکیلا گیا۔آئندہ انتخابات میں جھنگ ڈویژن بناو کے بنیادی مطالبہ اور یقین دہانی پرعوام ووٹنگ کرے۔عوام ہمیں پارلیمنٹ پہنچائے تو جھنگ ڈویژن بناو کی موثرمنصوبہ بندی کر کے عوام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کروں گا۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے مرکزی صدر رائے انصرصدیقی نے کہا کہ کہ ہم عوام کےمسائل کااحاطہ کرکے ان کی آواز کو مقتدرہ قوتوں تک پہنچاتے رہیں گے۔شیخ امتیازاحمدرحمانی نے کہا کہ جھنگ کا ریونیو تقاضا کرتا ہے کہ جھنگ کو ڈویژن بنانا چاہئے۔جھنگ ڈویژن کے قیام سے تعلیم، صحت، روزگار، ودیگرز مشکلات میں کمی ہوسکےگی اس موقع پر جھنگ ڈویژن تحریک کے ڈپٹی چیئرمین طاہر عباس ساون، میڈیا ایڈوائزر محمد عمر فاروق، کے علاوہ سینئر جرنلسٹ رائے ایاز اکبر، چوہدری غلام شبیر طاہر،محمد حذیفہ سیال بھی موجود تھے

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
03003950555