صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے الیکشن میں صدر کیلئے محمد عاشقین بہترین انتخاب ہے ، شیخ محمد اکرم

صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمارے گروپ کی تمام تر سپورٹ محمد عاشقین کے ساتھ ہے،ایم پی اے جھنگ کا اعلان

صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے ممبران کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،محمد عاشقین امیدوار صدر صرفہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن )صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے الیکشن میں صدر کی نشست کیلئے محمد عاشقین شاہ بہترین انتخاب ہے ،ان خیالات کا اظہار شیخ محمد اکرم ایم پی اے جھنگ نے صرافہ مارکیٹ میں ممبران صرافہ ایسو سی ایش سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محمد عاشقین شاہ ایڈووکیٹ اعلی’ تعلیم یافتہ ،مخلص اور عوام دوست شخصیت کا مالک ہیں اور ممبران صرافہ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم کر دار ادا کریں گےجس وجہ سے صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمارے گروپ کی تمام تر سپورٹ محمد عاشقین شاہ ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے ساتھ ہے،اورمیں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ ہمارے گروپ سے تعلق رکھنے والے صرافہ ایسو سی ایشن کے تمام ممبران محمد عاشقین شاہ کو سپورٹ کریں اور اپنے قیمتی ووٹ سے محمد عاشقین شاہ کو کامیاب کرائیں ۔اس موقع پر محمد عاشقین امیدوار برائے صدر صرافہ ایسوایسی ایشن ضلع جھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے ممبران کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے تمام ممبران صرافہ ایسوسی ایشن کیلئےبلا تفریق چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ممبران کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا جس کیلئے ہم ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہیں اور ہم کسی ممبر کو مایوس نہیں کروں ، اس موقع پر توفیق لالہ زرگر نے اعلان کیا کہ ہماری تمام تر سپورٹ عاشقین بھائی کیلئے ہے اس موقع پر ممبران صرافہ ایسوسی ایشن ضلع جھنگ حاجی طاہر مغل،حاجی فیاض خان ،حاجی فیاض خان ،حاجی مراد علی ناصر بھٹی،ولایت شاہ،رئیس،منیر حسین ،حاجی منور ،راشد عباسی،بھائی اسلم ،بھائی پپو اسلم شعیب شاہ ،یسین شاہ ،تصور شاہ ،غفران شاہ،حمزہ شاہ، ذکا بھائی،حسن شاہ راجہ شاہ،بھول جبران امجد عباسی ،رانا عرفان،چوہدری ارشد ڈائی والا،عبد الرزاق منڈی شاہ جیونہ ،فصیح شاہ سمیت دیگر ممبران نے بھی اپنی تمام تر حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا ۔