سابق ضلعی ناظم چوہدری محمد اشفاق اور ان کے صاحبزادے میاں عمر اشفاق کی کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی کی عیادت، جلد صحت یابی کے لیے دعا
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سابق ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور معروف سینئر سیاستدان چوہدری محمد اشفاق اور ان کے صاحبزادے معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت میاں عمراشفاق نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کی مجموعی ترقی، عوام کو درپیش مسائل، بلدیاتی نظام، پارٹی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی ایک باوقار، تجربہ کار، مخلص اور عوام دوست سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص اور تجربہ کار رہنما ملکی سیاست کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔چوہدری محمد اشفاق نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنے بزرگوں، دوستوں اور ساتھیوں کی عیادت کرنا اسلامی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی کو کامل صحت، درازیٔ عمر اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ پہلے کی طرح عوام کی رہنمائی اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔اس موقع پر کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی نے چوہدری محمد اشفاق کی آمد، محبت، خلوص اور نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احباب کی دعائیں، خیرسگالی اور محبت انسان کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائیں اور ساتھیوں کی نیک تمنائیں ان کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ ان شاء اللہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ عوامی خدمت کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر موجود سیاسی و سماجی شخصیات نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاسی رہنماؤں کے درمیان باہمی رابطے، خیرسگالی اور مشاورت قومی سیاست میں مثبت روایات کو فروغ دیتے ہیں اور اس سے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے چوہدری محمد اشفاق کے اس جذبۂ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے کرنل (ر) سردار ایوب خان گادھی کی جلد صحت یابی، درازیٔ عمر اور مکمل تندرستی کے لیے دعا کی ہے۔*













