شیخ امتیازرحمانی کے اعزاز میں پروقار تقریب استقبالیہ کا انعقاد کیاگیا۔ادارے کی تعلیمی وتدریسی خدمات میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔شیخ امتیازرحمانی۔
گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی،) شیخ امتیازرحمانی کے اعزاز میں پروقار تقریب استقبالیہ کا انعقاد کیاگیا۔ادارے کی تعلیمی وتدریسی خدمات میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔شیخ امتیازرحمانی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول گدارہ تحصیل احمدپورسیال میں ایس ایس ٹی پروموشن حاصل کرنے کے بعدنئے تعینات ہونے والے ٹیچر کے اعزاز میں ادارے کے سٹاف کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔پرنسپل ادارہ محمدافضل جعفری اور سٹاف کی جانب سے ویلکم اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔شیخ امتیازرحمانی نے کہا کہ تدریسی حوالے سے ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اور میری بھر پور کوشش ہو گی کہ طلبہ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اساتذہ کرام کی معاونت سے اپنا مثبت رول پلے کروں۔انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور بزم ادب کے پروگراموں کے احیا کے بارے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں۔۔اس موقع پر رئیس ادارہ افضل جعفری،غلام عباس،مظہرعباس خان,لعل خان،صفدر علی،محمد شفیع بھاگت،خضرحیات،منورعلی،حق نواز،طاہر عباس،ظفرخان،غلام مرتضی،ساجد عباس , غلام جعفر۔محمداکمل۔عاشق حسین۔حسنین فاروق۔شمشیر حیدر۔شاہدالحسن۔غلام شبیر۔بھی موجود تھے۔













