آئیے تمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام میں آگاہی مہم شروع کریں۔
آپ کا دیا ہوا شعور زندگی کا ضامن بن سکتا ہے !
کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ! رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مومنہ وحید
لاہور (تازہ ترین سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مومنہ وحید نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کے متعلق کہا کہ ہمیں اس مہلک مرض کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہے ہمیں اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے حکومت پنجاب نے کافی حد تک اس موذی مرض پر قابو پا لیا ہے ہسپتالوں میں حکومت پنجاب نے جو کرونا وائرس کے متعلق اقدامات کیے ہیں ہم تہہ دل سے پنجاب حکومت اور PTIکے شکر گزار ہیں پاکستان کی سلامتی میں ہی ہمارا سب کچھ ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مومنہ وحید کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان کا مسلہ نہیں باالکہ پوری دنیا کا مسلہ بنا ہوا ہے
ہمیں سب سے پہلے احتیاطی تدابیر کو ضرور اپنانا چاہیے
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر نقصانات کر رہا ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا
اس موقع پر اگر کوئی سیاست کرے گا تو وہ شرمناک بات ہوگی












