: لاہور میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کی ہے میو ہسپتال میں زیرِ علاج کورونا ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ “میو ہاپستال میں کورونا وائرس کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔
57سالہ مریض افراسیاب میو سپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مشکل حالات چل رہے ہیں اور اپنے گھروں میں رہ کر اس مشکل سے لڑا جا سکتا ہے۔”
واضح رہے کہ اب تک ملک میں 7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 892افراد ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے اور صرف اشیائے خوردونوش کی دوکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔













