احمد پور سیال لاک ڈائون میں سٹریٹ لائٹس کاانتظام نہ ہونے پر سٹریٹ کرائم کی ذمہ دار ایم سی انتظامیہ ہوگی سابق سٹی ناظم رانا امتیاز احمد خان
احمد پور سیال (سٹار نیوز آن لائن ) احمدپورسیال، لاک ڈائون میں سٹریٹ لائٹس کاانتظام نہ ہونے پر سٹریٹ کرائم کی ذمہ دار ایم سی انتظامیہ ہوگی ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم رانا امتیاز احمد خان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک خالد محمود کی لاپرواہی کی بناء پرکورونا ایمرجنسی کی وجہ سے جاری لاک ڈائون میں شہر میں سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ایم سی و تحصیل انتظامیہ پر عائد ہو گی اس بارے مئوقف دیتے ہوئے سی او خالد محمود نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس کا بندوبست کر رہے ہیں
رپورٹ حبیب منظر مہدی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












