اسلام آباد، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 791 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 16 لاکھ 15 ہزار 49 افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں. عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 55 ہزار 720مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 49 ہزار 123مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار 538 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 895 افراد وائرس سے متاثر ہیں اٹلی میں 18 ہزار 279، اسپین میں 15 ہزار 843، فرانس میں12 ہزار 210، برطانیہ میں 7 ہزار 978، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 396، جرمنی میں 2 ہزار 607، بیلجیئم میں 3 ہزار 19، چین میں 3 ہزار 336 اور ایران میں 4 ہزار 110 افراد اب تک کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں.
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکی ریاست نیویارک میں ہے. نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 504 ہو گئی ہے، گزشتہ روز نیویارک میں مزید 800 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں کل ہلاکتیں 7 ہزار 67 ہو گئیں ریاست کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے جیسے اقدامات سے ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے.
ادھر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آگئے ہیں، ترجمان ڈاﺅننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن مکمل صحت یاب ہونے تک ہسپتال میں ہی رہیں گے. پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 700 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہو چکی ہیں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 896 مریض اس وقت بھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 45 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 736 مریض کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں.
پنجاب کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 280 اور اموات 18 ہوچکی ہیں سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 214 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے. خیبر پختون خوا 620 کورونا مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس کے باعث اب تک 22 افراد انتقال کر چکے ہیں بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 220 جبکہ اس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.
گلگت بلتستان میں 215 کورونا کے مریض ہیں جبکہ کل 3 افراد اس وائرس کے باعث موت کی آغوش میں پہنچ چکے ہیں. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 118 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص انتقال کر چکا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے متاثرین 33 ہیں جبکہ یہاں اس وائرس نے کسی کی جان نہیں لی ہے.