چوہدری پرویزالہی اور مولانا حنیف جالندھری میں رابطہ ۔۔مساجد میں احتیاطی تقاضوں کے مطابق اعمال کی اجازت اور بجلی بلوں میں رعایت کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹار نیوز آن لائن 12اپریل2020ء)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہ,احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مساجد کھولنے,چار ماہ کے لیے مساجد و مدارس کو بلوں سے استثناء دینے,تبلیغی جماعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور مساجد کے ائمہ و خطباء کے معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہی اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس موقع پر دونوں رہنماوں نے کئ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا سب سے پہلےکرونا وائرس کی وجہ سے مساجد کی بندش کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت کو جملہ معاملات علماء کرام کی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کرنے چاہیں انہوںنے کہا کہ ہم اس بات کا فوری جائزہ لیں گے کہ دیگر شعبوں کے لاک ڈاون کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مساجد میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وہاں رمضان المبارک سے قبل اعمال کا سلسلہ شروع کیا جا سکے- انہوں نے کہا کہ مساجد کی بندش حکومت کا مقصد نہیں بلکہ اس وبا اور مرض سے قوم کو بچانا مقصود یے اور اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں-مولانا محمد حنیف جالندھری کی طرف سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے لیے بجلی گیس اور دیگر بلوں کے خاتمے کی تجویز سے چودھری پرویز الہی نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر شعبوں اور صنعتوں کو ریلیف اور پیکجز دئیے جا ریے ہیں اس طرح مساجد و مدارس کو بھی کم از کم بلوں کے بوجھ سے چھٹکارا ملنا چاہیے انہوں نے اس معاملے کو صوبائ اور وفاقی سطح پر اٹھانے اوراس کا ممکنہ حل نکالنےکا وعدہ کیا-مولانا محمد حنیف جالندھری نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے چودھری پرویز الہی کے دوٹوک اور واضح موقف اور بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جماعتوں اور علماء کرام کو درپیش دیگر مسائل کی طرف متوجہ کیا جس پر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے سے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور مزید بھی اندرون و بیرون ملک تبلیغی جماعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے-چودھری پرویز الہی نے علماء کرام کی توہین,ملک بھر میں علماء کرام کی گرفتاریوں اور علماء کرام کے خلاف بننے پر مقدمات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس کا حکومتی سطح پر نوٹس لینے کے عزم کا اظہار کیا

رپورٹ :عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)