تاجران گڑھ مہاراجہ۔گڑھ موڑ میدان میں۔چودہ اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان۔احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ہنگامی پریس کانفرنس۔

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن ) انجمن تاجران صدر مہر مدثر عباس سبانہ سیال صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ چوہدری جاوید جٹ صدر انجمن تاجران گڑھ مہاراجہ
نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کا معاشی قتل عام بند کرے لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہیں اب تاجر برادری اپنے بچوں کو بھوکا نہیں مارسکتی تاجر برادری احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعاون کرنے کیلیے تیار ہے پنجاب حکومت تاجروں سے تعاون کرے ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ا انجمن تاجران14 اپریل .کو دکانیں کھولنے کی اجازت دیں ہمارا گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ گاوں کی آبادی پر مشتمل ہے دس بج سے شام پانچ کھولنے کی اجازت دیں مقامی انتظامیہ نے کسی تاجرکو گرفتار نا کرے اورکسی بھی قسم کی زیادتی نا کرے اور تما م تاجر برادر ی کا اتحاد اس موقعہ پر چوہدری جابر علی سیٹھ ساجد علی ارشد ایوب یوسف انصاری ملک حیدر اعوان شیخ محمد رمضان ملک غلام عباس اعوان مہر زاہد گراوہ محمد ساجد آراہیں محمد عمران کلاتھ ہاوس شیخ غلام حسین ملک زاہد حسین اعوان رانا ایوب گڑھ مہاراجہ میاں ارشاد حسین ملک کاشی اعوان گڑھ مہاراجہ سیکڑی نشرواشاعت محمد عمر فاروق بھی موجود تھے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز