ہدیہ عقیدت بحضور سیدہ طیبہ طاہرہ صدیقہ کائنات صدیقہ بنت صدیق رضی اللہ تعالی عنہما.

شاعر = وکیل صحابہ سید علی معاویہ شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ

💮💮💮💮💮💮💮💮

صداقتوں کے بادشہ کی گود میں پلی ہوئی
خلوص اور علم کے وہ روپ میں ڈھلی ہوئی
نبی کی زوجیت میں آکے اور بھی جلی ہوئی
عظیم تر وہ کیوں نہ ہو کہ مادرِ علی ہوئی

مومنوں کی ماؤں میں بلند اور عظیم ہے
کہ آج بھی رسول اس کے گھر میں ہی مقیم ہے

⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐

گرا ہے اس سے ہار جوتو قافلہ بھی رک گیا
گھروں کو اپنے واپسی کا مرحلہ بھی رک گیا
قافلے کا جوش اور ولولہ بھی رک گیا
نماز کا بِنا وضوءکے سلسلہ بھی رک گیا

فلک سے رب ذوالمنن کا یہ پیام آگیا
” تَیَمّمُوْا ” کا آسماں سے اذنِ عام آگیا

♦♦♦♦♦♦♦♦

حیاء جو ہے جہان میں اسی سے مُستَعار ہے
یہ ہیں اسی کی کوششیں جودین کی بہار ہے
یہ سارا گھر نبی کا جانثار ورازدار ہے
کہ مالی اس چمن کا جو نبی کا یار غار ہے

مصطفی کے گھر میں جیسے خلد کی وہ حور ہے
آسان سی زبان میں اسی کا نام “نُور” ہے

کلام سید علی معاویہ شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ