جھنگ پروفیسر مہدی حیات خان سیال نے گورنمنٹ کالج جھنگ کے پرنسپل کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

جھنگ : (سٹار نیوز آن لائن ) پروفیسر مہدی حیات خان علیانہ سیال صاحب نے گورنمنٹ کالج جھنگ کے پرنسپل کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ وہ ایک طویل عرصہ سے کالج ہذا کے وائس پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ سٹاف ممبران کی طرف سے خیر مقدم۔ کالج کے معاملات عمدگی سے چلنے کی دعائیں کی گئیں۔ سابق انچارج پرنسپل پروفیسر ضیغم حسن سمرا کو کالج کیلئے خدمات بطریق احسن انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ