وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز کی ملاقات:
▪︎وزیراعلی کو واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 40 لاکھ 13 ہزار روپے کا چیک دیا۔
▪︎واسا کے گریڈ 16 تک کے ملازمین نے ایک دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران نے دو دن اور گریڈ 20 کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے –

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد اور ایم ڈی زاہد عزیز نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔
▪︎طلباء کیلئے ٹیکسٹ بک میں پانی کے بچاؤ کیلئے مضامین شامل کئے گئے ہیں اور واسا نے بچوں کو ایمبیسڈر بھی مقرر کیاہے –
▪︎ واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو فیلڈ میں ایکسیئن آپریشن مقرر کیا گیاہے-
▪︎گھروں پر کارواش کرنے پر پہلی مرتبہ چالان کا سلسلہ شروع کیاگیاہے –
▪︎واسا کے ڈرائیوروں کے فکس اوور ٹائم الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔
▪︎عوام کو فوری ریلیف کیلئے حاضر سرموبائل ایپلیکیشن ڈویلپ کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے واسا کو مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت