نوکریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی جائے گی ،وزیراعظم
اسلام آباد (سٹار نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوکریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے کیٹگری فور لیبرز سے ملا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوکریوں سے نکالےجانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی،ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے ہر روپے پر حکومت بھی 4 روپے جوڑے گی۔
عمران خان نے کہا کہ فنڈ کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا،پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویب سائٹ پر درخواست دی جاسکتی ہے۔













