ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر غیاث گل نے کرپشن اور نااہلی کے مرتکب تین ASIs کو سخت سزائیں سنائی دی گئی ہیں
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے کرپشن اور نااہلی کے مرتکب تین ASIs کو سخت سزائیں سنائی ہیں۔ ASI مبشر کو ایک سنئیر وکیل کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ڈاکووں سے رابطوں پر ملازمت سے برخاست، ASI مظہر کو ناقص تفتیش اور رشوت طلب کرنے پر حوالدار بنادیا گیا جبکہ ASI سجاد لطیف کو 50ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر معطل جبکہ ایس آئی جاوید شوکت کو ناقص تفتیش کرنے پر ایک سالانہ اینکرمنٹ روکنے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور ناہل اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں.
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












