خانیوال۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ملازمین
میں سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم کیے

خانیوال(سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انچارج ڈویلپمنٹ انسپکٹر مہر سعید‘ایس ایچ او تھانہ تلمبہ انسپکٹر مہر ظفر سیال‘ایس ایچ او نواں شہر انسپکٹر منورعلی گجر‘ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں سب انسپکٹر شعبان خالد گورایہ‘ایس ایچ او سٹی خانیوال سب انسپکٹر طیب سرفراز‘ایس ایچ او کچا کھوہ سب انسپکٹر عدنان خورشید“ایس ایچ او صدرکبیروالا سب انسپکٹر محمد ارشادمیں تعریفی سر ٹیفکیٹ او رنقد انعامات تقسیم کیے۔ڈی پی او نے کہاکہ ایماندار اورفرض شناس پولیس آفیسر محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں‘محکمہ پولیس کا ایسے افسران پر فخر ہے۔انہو ں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

رپورٹ میڈم بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں