سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.200کلو گرام برآمد مقدمہ درج
سرگودھا(سٹار نیوز آن لائن) ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سالم ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نادر ولد غلام رسول سکنہ سالم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.200کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












