دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئ
تازہ ترین دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔
سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں، جہاں اب تک قریب 98 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہاں متاثرین کی تعداد بھی سب سے زیادہ، یعنی ساڑھے سولہ لاکھ کے قریب ہے۔21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کووڈ 19 سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔