مکہ معظمہ: آج خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جاسکےگا
مکہ (سٹار نیوز آن لائن ) آج بدھ 27 مئی 2020ء کو سورج خانہ کعبہ کےعین اوپر ہوگا جس کی مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا جس کی مدد سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے۔ سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔
رپورٹ محمد اقبال سحر سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












