پی۔آئی۔اے طیارہ حادثہ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس المناک حادثہ میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالی مغفرت فرما ئے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار مرکزی چیف آرگنائزر عوامی ہیلپ لائن
افتخار یوسف زئی اور سینٹرل پنجاب سردار اقبال حسین جتوئی عوامی ہیلپ لائن ساہیوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عید کے قریب اس المناک اور اندو ناک حادثے نے پوری پاکستانی قوم کو غمزدہ اور پریشان کردیا، رنج و غم کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے شہداء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ تھے جو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں موجود رہیں گے۔اور پوری عوامی ہیلپ لائن اس دوکھ کی گھڑی میں لواحقین کہ ساتھ کھڑی ہے

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں