فاٹا متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کورونا کا شکار ہو کر صحت یاب ہو گئے تھے، تا ہم اب ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ اس حوالے سے منیر اوکرزئی کے بھتیجے عرفان اللہ نے بتایا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکے تھے، صبح جب انہیں فجر کی نماز کے لئے اٹھانے گئے تو وہ وفات پا چکے تھے۔
بھتیجے نے بتایا ہے کہ صبح کے وقت ضلع کرم چیک اپ کے لئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ منیر اورکزئی کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے تھا اور NA 45 سے 2018 کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔












