اسلام آباد، قومی اسمبلی کے مزید 10 اراکین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر گزشتہ تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ قومی اسمبلی کے ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سیاسی شخصیات بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ تا ہم اس حوالے سے اگر تفصیل میں بات کی جائےتو ۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔












